پاکستان ویمنز انڈر 19سکواڈ کا فیصل آباد میں ٹریننگ کیمپ جاری
فیصل آباد (سپورٹس ڈیسک )پاکستان ویمنز انڈر 19 سکواڈ کا فیصل آباد میں ٹریننگ کیمپ جاری ہے ، جہاں 20 رکنی سکواڈ ٹریننگ کے ساتھ ساتھ انٹرسکواڈ پریکٹس میچز میں بھی حصہ لے رہا ہے ۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم 2 سے 16 اکتوبر تک سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کرے گی۔ سیریز میں پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ویمنز انڈر 19 ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی، تمام میچز اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے ۔تینوں ٹیمیں سہ فریقی سیریز کے ذریعے ویمنز انڈر 19 ایشیا کپ اور انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاری کریں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments