ایشین گیمز،مینزفٹبال ایونٹ ،کوارٹرفائنل لائن اپ مکمل
کوارٹرفائنل میں ازبکستان اورسعودیہ مدمقابل ،جنوبی کوریا کا ویتنام سے مقابلہ چین اور تھائی لینڈ میں ٹاکرا ہو گا ،میزبان جاپان کو شمالی کوریا کا چیلنج درپیش
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)ایشین گیمز کے مینز فٹ بال ایونٹ میں گروپ سٹیج اور ناک آؤٹ مرحلے کے بعد کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ۔ دفاعی چیمپئن جنوبی کوریا، ویتنام، چین، تھائی لینڈ، ازبکستان، سعودی عرب،میزبان جاپان اور شمالی کوریا نے کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنالی ۔ کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز 25 ستمبر سے ہو رہا ہے ، پہلا کوارٹر فائنل ازبکستان اور سعودی عرب کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن جنوبی کوریا کا مقابلہ ویتنام سے ہوگا۔ 26 ستمبر کو تیسرے کوارٹر فائنل میں چین کا سامنا تھائی لینڈ سے ہوگا جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں میزبان جاپان کی ٹیم شمالی کوریا کے مدمقابل آئے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments