ویسٹ انڈین کرکٹرز کے معاوضوں میں 25فیصد کمی
انٹرنیشنل کرکٹرزکے معاہدے برقرار،ڈومیسٹک کنٹریکٹس کم کرکے 7ماہ کے کر دئیے مالی بحران کے باعث رواں سال کے سپر 50 اور ویمنز ٹی 20 بلیز ٹورنامنٹس معطل
برج ٹاؤن (اے پی پی)کرکٹ ویسٹ انڈیز نے شدید مالی بحران سے نمٹنے کیلئے وسیع پیمانے پر اقدامات کا اعلان کیا ہے جس کے تحت کرکٹرز کے ریٹینر معاوضوں میں 25 فیصد کمی کر دی گئی ہے ۔ بین الاقوامی کرکٹرزکے 12 ماہ کے معاہدے برقرار رہیں گے ، ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے معاہدے کم کر کے 7 ماہ کے کر دئیے گئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو کرس ڈہرنگ کا کہنا ہے کہ یہ قدم بورڈ کی مالیاتی استحکام کیلئے لازمی تھا کیونکہ اندرونی ٹورنامنٹس کے سفری اور دیگر اخراجات کی وجہ سے بورڈ پر بھاری بوجھ پڑ رہا تھا۔مالیاتی دباؤ اور آپریشنل اخراجات کے باعث رواں سال کے سپر 50 اور ویمنز ٹی 20 بلیز ٹورنامنٹس معطل کر دئیے گئے ہیں۔ اس کے متبادل کے طور پر اولمپک اور پین امریکن گیمز کے کوالیفائنگ مقابلے کروائے جائیں گے جن کے اخراجات متعلقہ ممالک کے بورڈز برداشت کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments