ایشن گیمزسکواش،پاکستان کو دونوں سیمی فائنلز میں مات

ایشن گیمزسکواش،پاکستان کو دونوں سیمی فائنلز میں مات

بھارت کے ابھے سنگھ اور ملائیشین پلیئر ایئن یااینگ نے فائنل میں رسائی پالی محمد اشہب عرفان اور نورزمان آج کانسی کے تمغے کیلئے ایک دوسرے کے مقابل

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)ایشین گیمز کے سکواش مینز سنگلز سیمی فائنلز میں شکست کے بعد پاکستان کے محمد اشہب عرفان اور نور زمان کانسی کے تمغے کے پلے آف میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے ،اس طرح پاکستان 17 سال بعد ایشین گیمز کے انفرادی سکواش ایونٹ میں میڈل حاصل کرے گا۔ سیمی فائنل میں بھارت کے ابھے سنگھ نے محمد اشہب عرفان کو 35 منٹ کے مقابلے میں3-0 سے شکست دی، ابھے سنگھ نے 11-3، 12-10 اور 11-6 سے کامیابی حاصل کی۔سیمی فائنل کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے بہترین سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کیا، ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا جبکہ فاتح بھارتی کھلاڑی نے پاکستانی حریف کو تھپکی بھی دی،بعد ازاں ابھے سنگھ پاکستانی کھلاڑیوں کے پاس پہنچے اور ان سے ہاتھ ملایا۔دوسرے سیمی فائنل میں ملائیشیا کے ایئن یا اینگ نے نور زمان کو 26 منٹ میں 3-0 سے ہرایا۔ ایئن یا اینگ نے پہلا گیم 11-7، دوسرا 11-2 اور تیسرا 11-4 سے جیتا۔سیمی فائنل میں شکست کے باوجود پاکستان کے دونوں نوجوان کھلاڑیوں نے انفرادی ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری چار میں جگہ بنائی اور ملک کیلئے مینز سنگلز میں میڈل یقینی بنایا۔دونوں آج کانسی کے تمغے کیلئے آمنے سامنے ہونگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...