پاکستانی مداح اور سنجو سیمسن کی محبت بھری گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی مداح اور سنجو سیمسن کی محبت  بھری گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور (سپورٹس ڈیسک )جاپان کے شہر سانو میں بھارت اور جاپان کے درمیان ٹی ٹونٹی میچ کے بعد ایک پاکستانی مداح کی بھارتی وکٹ کیپر سنجو سیمسن سے مختصر محبت بھری گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مداح نے پہلے ایشان کشن کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی تاہم جواب نہ ملنے پر اس نے سنجو سیمسن کو آواز دی اور کہاسنجو میں آپ سے محبت کرتا ہوں، ابھیشک کو بلائیں۔سنجو نے رک کر بتایا کہ ابھیشک شرما کھانا کھا رہے ہیں اور کچھ دیر بعد باہر آئیں گے ، انہوں نے مداح کو کھلاڑیوں کے باہر آنے تک انتظار کرنے کی جگہ بھی بتائی۔اس پر پاکستانی مداح نے کہا کہ وہ وہیں انتظار کرے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...