یوئیفا نیشنز لیگ میں آئرش ٹیم کا اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج
میچ میں 3-0سے فتح حاصل کرنیوالی آئرلینڈ ٹیم نے بازؤوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اسرائیلی قومی ترانے کے دوران ہاتھ پیچھے باندھے ،حریفوں سے ہاتھ نہیں ملایا
ڈیبریسین(سپورٹس ڈیسک )یوئیفا نیشنز لیگ میں آئرش ٹیم نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔تفصیلات کے مطابق یوئیفا نیشنز لیگ میں آئرلینڈ کے کھلاڑیوں نے غزہ جنگ کے تناظر میں اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا، آئرش کھلاڑیوں نے اسرائیل کے خلاف میچ میں بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں۔میچ سے قبل اسرائیلی قومی ترانے کے دوران آئرش کھلاڑیوں نے ہاتھ پیچھے باندھے رکھے اور نظریں زمین کی جانب کئے رکھیں جب کہ دونوں ٹیموں کے درمیان روایتی پری میچ مصافحہ بھی نہیں ہوا۔آئرلینڈ کی جانب سے تیسرا گول کرنے والے جیک موئلان نے گول کے بعد بازو سے سیاہ پٹی اتار کر اسے چوما اور بلند کیا جبکہ آئرلینڈ نے میچ تین صفر سے اپنے نام کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments