پاکستان کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیاں ،اعلان جلد متوقع
سلمان علی آغااور شاہین آفریدی کو بھی ٹی 20سکواڈ سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیاں جلد سامنے آنے والی ہیں ۔ذرائع کے مطابق ٹی 20 کپتان سلمان علی آغا کی کپتانی کا دور ختم ہوگیا، انہیں سکواڈ سے بھی ڈراپ کر دیا گیا ہے ، اب وہ صرف ون ڈے سکواڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ حارث رؤف کے بعد شاہین آفریدی کو بھی ٹی 20 سکواڈ سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔شاہین آفریدی نے پاکستان کیلئے سب سے زیادہ 136اور حارث رؤف نے 133وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، برمنگھم ٹیسٹ کے ہیرو رضا اللہ ٹی 20 اور ون سکواڈ میں شمولیت کے مضبوط امیدوار ہیں۔ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی بدستور ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے ، ٹیسٹ کپتان بابر اعظم ٹی 20 اور ون ڈے سکواڈ کا حصہ ہوں گے ، ٹی 20 کے نئے کپتان کیلئے صاحبزادہ فرحان اور شاداب خان میں مقابلہ جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments