سابق عالمی سنوکرچیمپئن گریم ڈوٹ کو 2بچوں سے جنسی زیادتی پر 7سال قید
ایڈن برگ (سپورٹس ڈیسک )سنوکر کے سابق عالمی چیمپئن گریم ڈوٹ کو 2 بچوں سے جنسی زیادتی کے جر م میں 7 سال قید کی سزا سُنا دی گئی۔۔۔
سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے 49 سالہ گریم ڈوٹ کے خلاف یہ فیصلہ ایڈنبرا ہائی کورٹ نے سنایا۔ کورٹ میں پیشی اور سزا کے اعلان کے بعد گریم ڈوٹ نے کسی ردعمل کا مظاہرہ نہیں کیا۔عدالت کی جانب سے سزا پانے کے بعد ڈوٹ کو ہتھکڑیوں میں جیل لے جایا گیا۔گریم ڈوٹ پر الزام تھا کہ انہوں نے 1993 سے 2010 کے دوران ایک لڑکا اور ایک لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔واضح رہے کہ گریم ڈوٹ نے 2006 میں ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments