ایشین گیمز : قومی مینزسکواش ٹیم نے چاندی کا پیلا تمغہ دلوادیا
ملائیشیانے سکواش ٹیم ایونٹ فائنل 2-0سے جیت کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا ،پاکستان ایشین گیمز میں 5برانز اور ایک سلورمیڈل اپنے نام کرچکا
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے 20ویں ایشین گیمز میں پہلا سلور میڈل حاصل کرلیا۔گولڈ میڈل کے لئے مینز سکواش ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کو ملائیشیا کے ہاتھوں 2-0سے شکست ہوئی۔پہلے میچ میں امیشن راج چندرن نے ناصر اقبال کو41 منٹ کے مقابلے کے بعد 3-1 سے مات دی جبکہ دوسرے میچ میں ایون یونگ نے سخت مقابلے کے بعد عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زمان کو 3-2 سے قابو کیا، یہ مقابلہ 53 منٹ تک جاری رہا۔سیمی فائنل میں پاکستان نے ہانگ کانگ چائنا کو شکست دی تھی جبکہ ملائیشیا نے ٹاپ سیڈ اور دفاعی چیمپئن بھارت کو ہرا کر اپ سیٹ کیا تھا۔پاکستان نے قبل ازیں مینز سکواش کے انفرادی ایونٹ میں 2 برانز میڈل جیتے تھے ۔نور زمان اور محمد اشعب عرفان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر کے پاکستان کو برانز میڈل دلوائے تھے ۔پاکستان ایشین گیمز میں مجموعی طور پر 5 برانز اور ایک سلور میڈل حاصل کر چکا ہے ۔مینز کرکٹ ایونٹ کے فائنل میں رسائی کی بدولت پاکستان کا ایک اور میڈل بھی کنفرم ہو چکا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments