برائیڈن کارس پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی فرد جرم عائد
لندن (سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر برائیڈن کارس پر نائٹ کلب کے ایک واقعہ کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی فرد جرم عائد ہوگئی۔
برائیڈن کارس کیخلاف یہ کارروائی انگلینڈ کے کرکٹ ریگولیٹر کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کی گئی۔واقعہ 23 اگست کو ڈربی میں پیش آیا جہاں کارس نے ڈرہم کے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ جشن کے دوران رات گزاری۔پولیس نے انہیں ہتھکڑیاں لگائی تھیں اور بعد میں مبینہ طور پر نشے میں بدتمیزی کے شبے میں گرفتار کیا گیا تاہم وہاں سے جانے پر رضامندی کے بعد انہیں حراست سے آزاد کردیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments