ایشین گیمز،پاکستان کی پوائنٹس ٹیبل پر 29ویں پوزیشن
جاپان میں جاری ایشین گیمز پاکستان کے میڈلز کی مجموعی تعداد 10 ہو گئی
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پاکستان 20 ویں ایشین گیمز میں مزید ایک سلور اور دو برانز میڈلز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر بہتری لاتے ہوئے 29 ویں پوزیشن پر براجمان ہوگیا، قبل ازیں پاکستان 31 ویں نمبرپر تھا۔جاپان میں جاری ایشین گیمز 2026 میں پاکستان کے میڈلز کی مجموعی تعداد 10 ہو گئی ہے ، ان میں 2 سلور اور8 برانز میڈل شامل ہیں، پاکستان کیلئے پہلا برانز میڈل مکسڈ مارشل آرٹس میں عاصم خان محسود نے حاصل کیا تھا۔ سکواش مینز انفرادی میں نورزمان اور اشعب عرفان نے برانز میڈل جیتے ،ویمنز کرکٹ میں بھی برانز میڈل مقدر بنا ، ای سپورٹس کے پب جی کے بعد جی ایم بشیر نے شوٹنگ میں برانز میڈل حاصل کیا، پاکستان کی سکواش مینز ٹیم نے سلور میڈل جیتا جبکہ گزشتہ روز مینز کرکٹ میں سلور جبکہ ہاکی اور والی بال میں برانز میڈل ملے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments