ہانگ کانگ سکسز ،پاکستان اور بھارت ایک گروپ میں شامل

ہانگ کانگ سکسز ،پاکستان اور بھارت ایک گروپ میں شامل

پاکستان نے گزشتہ سال فائنل میں کویت کو ہراکر چھٹی مرتبہ ٹائٹل جیتاتھا

ہانگ کانگ (سپورٹس ڈیسک )ہانگ کانگ سکسز کے 22ویں ایڈیشن کا مکمل شیڈول جاری کر دیا گیا جس کے مطابق ٹورنامنٹ کے تمام 25 میچز 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک ٹن کوونگ روڈ ریکریشن گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے ۔ایونٹ میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ دفاعی چیمپئن پاکستان کو گروپ سی میں روایتی حریف بھارت اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ رکھا گیا ہے ۔پاکستان نے گزشتہ سال فائنل میں کویت کو شکست دے کر چھٹی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔گروپ اے میں آسٹریلیا، میزبان ہانگ کانگ، چین اور انگلینڈ شامل ہیں، گروپ بی میں بنگلہ دیش، سکاٹ لینڈ اور سری لنکا موجود ہیں جبکہ جنوبی افریقہ، عمان اور افغانستان گروپ ڈی کا حصہ ہیں۔پاکستان 30 اکتوبر کو یو اے ای کے خلاف اپنی مہم شروع کرے گا جبکہ اسی روز صبح 11 بج کر 15 منٹ پر بھارت سے مقابلہ ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...