روسی ریفائنریوں پر یوکرینی حملوں سے پٹرول مہنگا ہوا : ٹرمپ

 روسی ریفائنریوں پر یوکرینی حملوں سے پٹرول مہنگا ہوا : ٹرمپ

پٹرول مہنگا ہونے کی وجہ اب آبنائے ہرمز نہیں،تیل روزانہ مارکیٹ میں آ رہا خارکیف پر روسی گائیڈڈ بم حملے ، 5 ہلاک، 30 زخمی،3کی حالت تشویشناک یوکرین نے روسی ڈرونز گرانے کے لئے اے آئی روبوٹک گنیں نصب کر دیں

واشنگٹن،کیف(اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ نے ملک میں پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کا ذمہ دار یوکرین کے روسی آئل ریفائنریوں پر حملوں کو قرار دے دیا۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ پٹرول مہنگا ہونے کی وجہ اب آبنائے ہرمز نہیں، کیونکہ بڑی مقدار میں تیل روزانہ مارکیٹ میں آ رہا ہے ۔ ان کے مطابق روس میں آئل ریفائنریوں کو یوکرینی حملوں میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کے زیرانتظام ریاستوں میں بعض آئل ریفائنریوں کی بندش کو بھی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ قرار دیا۔

یوکرین کے شہر خارکیف پر روسی گائیڈڈ بم حملوں میں 5 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے ،3 کی حالت تشویشناک ہے۔ حملوں میں کم از کم 3 گائیڈڈ بم استعمال کیے گئے ، جن میں ایک بلند عمارت اور صنعتی علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔ خارکیف روسی سرحد کے قریب واقع یوکرین کا دوسرا بڑا شہر ہے اور 2022 میں روسی حملے کے بعد سے مسلسل بمباری کی زد میں ہے ۔یوکرین نے روس کے تیز رفتار جیٹ انجن والے ڈرونز کا مقابلہ کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت سے لیس روبوٹک گنیں استعمال کرنا شروع کردی ہیں۔ یوکرینی فضائیہ کے مطابق کیف کے پلوں پر روبوٹک برج نصب کیے جا رہے ہیں، جن کی مدد سے روسی ڈرونز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...