ووٹر فہرستوں سے لاکھوں نام کا اخراج ،بھارتی سپریم کورٹ کا حکومت سے جواب طلب

 ووٹر فہرستوں سے لاکھوں نام  کا اخراج ،بھارتی سپریم کورٹ  کا حکومت سے جواب طلب

نئی دہلی(اے ایف پی)بھارتی سپریم کورٹ نے بڑے پیمانے پر ووٹر فہرستوں میں نظرثانی سے متعلق فیصلوں پر حکومت اور الیکشن کمیشن سے وضاحت طلب کرلی۔

چیف جسٹس سوریا کانت کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ووٹر فہرستوں سے مبینہ طور پر لاکھوں نام خارج کیے جانے کے خلاف درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے حکومت، الیکشن کمیشن اور کمشنر گیانیش کمار کو نوٹس جاری کیے ۔ اپوزیشن جماعتوں اور سماجی کارکنوں نے الیکشن کمیشن پر بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے ، ناقدین کے مطابق اس عمل سے اقلیتی اور محروم طبقات متاثر ہوئے ہیں۔ عدالت میں مقدمے کی آئندہ سماعت اگلے ہفتے متوقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...