رہائشی بحران ، سپین میں 29 نومبر کو قبل از وقت انتخابات کا اعلان
میڈرڈ(اے ایف پی)سپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے پارلیمنٹ میں حکومتی تجاویز مسترد ہونے اور ملک بھر میں رہائشی بحران پر احتجاج کے بعد 29 نومبر کو قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان کردیا۔
پارلیمنٹ نے کرایہ داری معاہدوں کی خودکار تجدید اور کمزور کرایہ داروں کی بے دخلی پر پابندی سمیت رہائشی سہولتوں کے اقدامات مسترد کیے تھے ۔ سانچیز نے ٹی وی خطاب میں کہا کہ مزید اقدامات کے لیے عوامی حمایت کو وسیع کرنا ضروری ہے ۔ گزشتہ ہفتے میڈرڈ سمیت مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے رہائش کے بڑھتے اخراجات کے خلاف مظاہرے کیے ۔ مظاہرین کا غصہ گزشتہ ماہ 87 سالہ خاتون کو میڈرڈ کے فلیٹ سے بے دخل کیے جانے کے بعد مزید بڑھ گیا۔ دارالحکومت میں سینکڑوں افراد ایک ہفتے سے خیمہ بستی قائم کیے ہوئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments