تھائی انجری کا شکار،انگلش فٹبالر ایلکس سکاٹ 8ہفتے تک آرام کرینگے
لندن (اے پی پی)انگلش فٹبال کلب بورنے ماؤتھ کے مڈفیلڈر ایلکس سکاٹ ران کی انجری کے باعث جمہوریہ چیک کے خلاف آج ہونیوالے میچ کیلئے انگلینڈ کے سکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔
نیشنز لیگ میں کروشیا کے خلاف 7-0کی شاندار فتح میں ڈیبیو کرنے والے ایلکس سکاٹ پٹھوں کے مسائل کی وجہ سے آئندہ 6 سے 8 ہفتوں تک کھیل سے دور رہیں گے ۔ 70 منٹ تک میدان میں بہترین کارکردگی دکھانے والے مڈفیلڈر کی غیر موجودگی ان کے کلب بورنے ماؤتھ کیلئے بھی بڑا دھچکا ہے ، جسے 10 اکتوبر سے 8 نومبر کے درمیان 9 اہم میچز کھیلنے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments