نیشنل انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

نیشنل انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)اسلام آباد کے جناح سٹیڈیم میں جاری پی ایف ایف نیشنل انڈر 17 چیمپئن شپ سنسنی خیز گروپ مرحلے کے اختتام کے ساتھ ہی اپنے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔۔۔

 جہاں چاروں صوبوں سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی نمائندہ ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے ۔ گروپ مرحلے کے آخری روز کھیلے گئے پہلے میچ میں جی بی قراقرم نے سندھ مہران کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 1-0 سے کامیابی حاصل کی، جبکہ دوسرے میچ میں کے پی کے ہمالیاز اور بلوچستان ہنگول کے درمیان کانٹے کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ تاہم کے پی کے ہمالیاز نے 13 گول اسکور کرنے اور کوئی گول نہ کھانے کی بدولت سات پوائنٹس کے ساتھ گروپ سی میں پہلی پوزیشن برقرار رکھی، جبکہ بلوچستان ہنگول نے نو گول سکور اور دو گولز کے خسارے کے ساتھ گول فرق کی بنیاد پر سات پوائنٹس لے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...