پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈون ،خالد عثمان نے 6وکٹیں اڑا دیں

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈون ،خالد عثمان نے 6وکٹیں اڑا دیں

اوجی ڈی سی ایل 193رنز پرڈھیر ،ایم آئی ٹی سلوشنزکو 59رنزکی برتری حاصل

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے پانچویں راؤنڈ میں ایبٹ آباد میں کھیلے جارہے میچ میں غنی گلاس کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 102 رنز پر ڈھیر ہو گئی، حارث رؤف نے 4 ، اسرار حسین اور کاشف علی نے تین، تین وکٹیں لیں ۔ جواب میں پی ٹی وی نے چار وکٹوں پر 324 رنز بنا کر اپنی پوزیشن انتہائی مستحکم کرلی ، تیمور خان 97، محمد عمار 80ناٹ آؤٹ اور یاسر خان 71 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ پشاور میں پہلے روز بارش کے باعث کھیل نہ ہونے کے بعد دوسرے دن کے آر ایل نے سٹیٹ بینک کیخلاف پہلی اننگز میں 8 وکٹوں پر 127 رنز بنائے ۔ راولپنڈی میں حسنین ندیم کی 18 چوکوں اور ایک چھکے سے مزین 121 رنز کی دلکش اننگز کی بدولت ایم آئی ٹی سلوشنز نے پہلی اننگز میں 223 رنز بنائے ، جواب میں خالد عثمان کی 6 وکٹوں کی بدولت او جی ڈی سی ایل کی ٹیم 193 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔پہلی اننگز میں 30 رنز کی برتری کے بعد ایم آئی ٹی سلوشنز نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 29 رنز بنا لئے ہیں۔ اسلام آباد میں کنگز مین اکیڈمی اپنی پہلی اننگز میں 217 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، محمد شایان 66 رنز بنا کر نمایاں رہے ،شاہنواز دھانی نے 5 اور شہزاد گل نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں ایس این جی پی ایل نے دوسرے دن کے اختتام تک دو وکٹوں پر 140 رنز بنا لئے ، اذان اویس 53 اور شان مسعود 45 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...