نیشنل ویمنزٹی 20ٹورنامنٹ ، انونسیبلز اور کنکررز کی فتح

نیشنل ویمنزٹی 20ٹورنامنٹ ، انونسیبلز اور کنکررز کی فتح

انونسیبلز نے چیلنجرز کو 72 اور کنکررز نے سٹارز کو 16 رنز سے شکست دی

فیصل آباد (سپورٹس رپورٹر)نیشنل ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں انونسیبلز نے چیلنجرز کو 72 رنز سے شکست دے دی جبکہ کنکررز نے سٹارز کو 16 رنز سے ہرادیا ۔پہلے میچ میں انونسیبلز کے 175 رنز کے جواب میں چیلنجرز کی ٹیم 103 رنز پر آؤٹ ہوگئی ، انونسیبلزکی ایمان فاطمہ نے 49 گیندوں پر 12 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے شاندار سنچری بنائی ،عروب شاہ نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔دوسرے میچ میں کنکررز کے 120 رنز کے تعاقب میں سٹارزکی ٹیم 104 پر آل آؤٹ ہوگئی۔کنکررز کی گل رخ 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں ، ہمنہ بلال اور نیہا شرمین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ٹورنامنٹ کے تمام میچز فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...