شی لیگ فٹ بال کا آغاز ،پہلے روز 4میچز کھیلے گئے
علینہ اصفہانی نے چار گول داغ دئیے ،امینہ نے بھی شاندا ر ہیٹرک کی
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)اسلام آباد میں نئے تعمیر شدہ جناح سٹیڈیم کے فٹسال گراؤنڈز میں شی لیگ اورشی لیگ جونیئر فٹبال کا آغاز ہوگیا، پانچ رکنی فارمیٹ میں انڈر 23 اورانڈر 14 کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں۔گزشتہ روز کھیلے گئے شی لیگ کے میچز میں فٹبال فیکٹری نے ہنزہ سٹی کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرایا ،امینہ نے شاندار ہیٹرک کی ۔دوسرے میچ میں اسلام آباد سٹی نے سٹرائیکرز کو 3 کے مقابلے میں 10 گول سے شکست دی، علینہ اصفہانی نے چار گول داغ دئیے جبکہ فاطمہ اور مریم نے دو، دو بار گیند کو جال میں پھینکا ۔شی لیگ جونیئر کے پہلے میچ میں مڈفیلڈ ایف سی نے وائبرنیٹ ایف سی کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی۔دوسرے میچ میں سٹرائیکرز نے بلیو جیز کو 1 کے مقابلے میں 8 گول سے ہرا دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments