قومی انڈر17فٹبال چیمپئن شپ ،ٹائٹل پنجاب ہڑپہ کے نام

قومی انڈر17فٹبال چیمپئن شپ ،ٹائٹل پنجاب ہڑپہ کے نام

فائنل میں سنسنی خیز مقابلہ ،کے پی کے ہمالیاز کو پنلٹی شوٹ آؤٹس پر شکست سندھ انڈس نے تیسری پوزیشن کے میچ میں بلوچستان ہنگول کو6-1سے ہرایا

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پی ایف ایف نیشنل انڈر 17فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنجاب ہڑپہ نے کے پی کے ہمالیاز کو پنلٹی شوٹ آؤٹس پر شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا گیا فائنل مقررہ وقت تک 1-1 سے برابر رہا، اضافی وقت میں کے پی کے ہمالیاز نے پنلٹی کک ملنے پر گول کرنے کا موقع ضائع کردیا ،جس کے بعد فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹس پر ہوا،جہاں پنجاب ہڑپہ نے 4اورکے پی کے ہمالیہ نے 3گول کئے ۔ سندھ انڈس نے بلوچستان ہنگول کو 6-1 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...