جوکووچ کا شنگھائی ماسٹرز کے دوسرے راؤنڈ میں سفر تمام ،ہوبارٹ ہرکاز کا اپ سیٹ
بیجنگ (سپورٹس ڈیسک )سربیا کے ٹینس سٹاراور24 بار کے گرینڈ سلام چیمپئن نووک جوکووچ اے ٹی پی شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
جہاں پولینڈ کے 29 سالہ ٹینس کھلاڑی ہوبارٹ ہرکاز نے انہیں سٹریٹ سیٹس میں2-0 سے ہرا دیا اورایونٹ کے تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ عالمی درجہ بندی میں 34ویں نمبر پر موجود ہوبارٹ ہرکاز نے 87 منٹ میں کامیابی حاصل کرکے نووک جوکووچ کے خلاف 8 مسلسل شکستوں کا سلسلہ بھی ختم کر دیااورپہلا میچ جیت لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments