پریذیڈنٹ ٹرافی، پی ٹی وی کی کے آر ایل پر گرفت مضبوط

پریذیڈنٹ ٹرافی، پی ٹی وی کی کے آر ایل پر گرفت مضبوط

پی ٹی وی کے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 44 رنز، 91 رنز کی برتری حاصل

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے چھٹے راؤنڈ کے دوسرے روز پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نے خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے ۔ راولپنڈی میں کے آر ایل کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 59 رنز دو کھلاڑی آؤٹ کے گزشتہ سکور سے آگے کھیلتے ہوئے 48.2 اوورز میں 129 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جس کے باعث پی ٹی وی کو پہلی اننگز میں 91 رنز کی اہم برتری حاصل ہوئی۔ پی ٹی وی کے اسرار حسین نے 56 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کاشف علی نے 3 اور خلیل احمد نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ پی ٹی وی نے اپنی پہلی اننگز میں 220 رنز بنائے تھے ، اور دوسری اننگز میں دن کے اختتام تک 13.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز بنا لیے ہیں، جس سے ان کی مجموعی برتری 135 رنز ہو گئی ہے جبکہ ان کی 8 وکٹیں باقی ہیں۔ دریں اثنا، اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں ایم آئی ٹی سلوشنز نے اپنی پہلی اننگز 376 رنز پر تمام کی۔ جواب میں ایس بی پی نے دن کے اختتام تک 40 اوورز میں 4 وکٹوں پر 138 رنز بنا لیے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...