نیشنل ویمنز ٹی ٹونٹی ، سٹارز نے انوِنسیبلز کو 48 رنز سے ہرا دیا
فاطمہ ثنا کی 73 رنز کی اننگز ،سٹرائیکرز نے کونکررز کو57 رنز سے شکست دی،
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی انٹرنیشنل کرکٹر اور لیفٹ آرم اسپنر مومنہ ریاضت کی شاندار بولنگ کی بدولت سٹارز نے نیشنل ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے ساتویں میچ میں انوِنسیبلز کو 48 رنز سے شکست دے دی۔مومنہ ریاضت نے صرف ایک رن دیکر چار وکٹیں حاصل کیں۔ ٹورنامنٹ کے آٹھویں میچ میں فاطمہ ثنا کی ناقابلِ شکست73 رنز کی اننگز اور سیدہ معصومہ زہرا کی چار وکٹوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت سٹرائیکرز نے کونکررز کو57 رنز سے ہرا دیا۔جواد کلب فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں سٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر110 رنز بنائے ۔ثمینہ آفتاب نے 38، صدف شمس نے 28 اور مناہل رفیق نے 26 رنز کی اننگز کھیلی۔انوِنسیبلز کی جانب سے انوشہ ناصر نے 14 رنز دیکر چار جبکہ تسمیہ رباب نے 19 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments