ملائیشیا جونیئر اوپن سکواش ،ماہ نور نے دیویانشی جین کو مات دے دی
کوالالمپور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی ویمن سکواش کھلاڑی ماہ نور علی نے دنیا کی پہلی ڈائمنڈ کیٹیگری ملائیشیاجونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں بھارت کی سیڈ 5 دیویانشی جین کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔۔
پشاور سے تعلق رکھنے والی علی سسٹرز میں سب سے بڑی بہن ماہ نور علی نے کوالالمپور کے نیشنل سکواش سنٹر میں جاری ملائیشیا جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں بھارتی کھلاڑی کو ایک بھی گیم جیتنے کا موقع نہ دیا اور3-0سے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments