انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے ٹرائی سیریز کیلئے پاکستان آگئی
پی سی بی حکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر استقبال کیا ،روایتی ٹوپیاں پہنائیں
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر )انگلینڈ کی ون ڈے کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی، جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے کھلاڑیوں کاشاندار استقبال کیا اور انہیں روایتی ٹوپیاں پہنائیں ۔انگلینڈ کی ٹیم کو سخت سکیورٹی انتظامات میں ہوٹل منتقل کردیا گیا ،انگلینڈ کی ٹیم آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔ ٹرائی سیریز کا افتتاحی میچ 18 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 20 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مدِ مقابل ہوں گی۔ٹرائی سیریز کے میچز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے ، فائنل میچ 31 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments