مصباح الحق نیپال پریمئیر لیگ کی فرنچائز کے ہیڈکوچ مقرر

مصباح الحق نیپال پریمئیر لیگ کی فرنچائز کے ہیڈکوچ مقرر

نیپال میں کرکٹ کا جوش، سودر پسچم رائلز کا حصہ بننے پر پرجوش:سابق کپتان

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نیپال پریمئیر لیگ سے منسلک ہوگئے ۔مصباح الحق نیپال پریمئیر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائلز کے ہیڈ کوچ مقرر کئے گئے ہیں۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سودر پسچم رائلز کا حصہ بننے پر بہت پرجوش ہوں، نیپال میں کرکٹ کے حوالے سے بہت جوش پایا جاتا ہے اور میں اس ماحول کا حصہ بننے کا منتظر ہوں۔ نیپال پریمئیر لیگ 26 اکتوبر سے 21 نومبر تک ہوگی ۔ مصباح الحق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں اور وہ حال ہی میں قومی سلیکشن کمیٹی سے الگ ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...