سیف گیمزایتھلیٹکس مقابلوں کیلئے خصوصی کمیٹی قائم

سیف گیمزایتھلیٹکس مقابلوں کیلئے خصوصی کمیٹی قائم

بریگیڈیئر ظفر محمود عباسی کمیٹی کا سربراہ مقرر ،ارکان کا اعلان بھی کردیاگیا

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سیف گیمز ایتھلیٹکس مقابلوں کے انعقاد کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کردی۔خصوصی کمیٹی میں پاک آرمی، پاکستان ایئر فورس، پاک بحریہ، واپڈا اور پی ایس بی سمیت دیگر ادارے کے افراد شامل ہیں جبکہ بریگیڈیئر ظفر محمود عباسی کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے ۔اولمپیئن صدف صدیقی، اولمپیئن شبانہ اختر، سلمان بٹ، کموڈور شکیل حیدر، کرنل نبیل رانا، پرویز میراور محمد ظفر کمیٹی ارکان میں شامل ہیں۔کمیٹی کھلاڑیوں کے انتخاب، تربیت اور ایونٹ کے انعقاد کی نگرانی کریگی۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے فیصلے سے وفاقی حکومت کو آگاہ کردیا ہے ۔کمیٹی سیف گیمز ایتھلیٹکس مقابلوں کے شاندار انعقاد کیلئے منظم منصوبہ بندی کریگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...