آسٹریلیا کیخلاف دوسرا ٹیسٹ ،جنوبی افریقہ جیت کے قریب
گکیبرہا(سپورٹس ڈیسک)ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کی جیت کے امکانات روشن ہوگئے جہاں آسٹریلیا کو فالوآن کے بعد برتری ختم کرنے کیلئے 170رنزدرکار ہیں اور اس کی 6وکٹیں باقی ،آج کھیل کا پانچواں اور آخری دن ہوگا۔
جنوبی افریقہ اپنی پہلی اننگز 9وکٹوں پر 425رنزبنا کر ڈکلیئر کردی تھی ،ٹیمبا بفوما نے 179رنز کی شاندار اننگزکھیلی جبکہ مارکو جانسین نے85اور سائمن ہارمر نے 82رنزبنائے ۔جواب آسٹریلیا کی ٹیم 99رنز پرآل آؤٹ ہوکر فالوآن کا شکارہوئی اور دوسری اننگز میں 4وکٹوں پر 156رنزبنالئے ۔ٹریوس ہیڈ 87رنزبناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments