اینڈرسن کے پروفیشنل کرکٹ کیریئر کے اختتام کا امکان بڑھ گیا
لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے لیجنڈری فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کے پروفیشنل کرکٹ کیریئر کے اختتام کا امکان بڑھ گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کانٹی کلب لنکاشائر نے جیمز اینڈرسن کو آئندہ سیزن کے لیے نیا معاہدہ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ،44 سالہ اینڈرسن کو رواں ہفتے کلب کے اعلیٰ حکام نے اس فیصلے سے آگاہ کیا۔وہ 2024میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے آبائی کلب لنکاشائر کی نمائندگی کررہے تھے اور 2026 کے سیزن میں ٹیم کی کپتانی بھی کی۔ اینڈرسن نے رواں سیزن میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے 17.68 کی اوسط سے 50وکٹیں حاصل کیں تاہم ان کی عمدہ کارکردگی بھی لنکاشائر کو کانٹی چیمپئن شپ میں خراب نتائج سے نہ بچا سکی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments