بلی جین کنگ کپ،پاکستان نے بھوٹان کو شکست دے دی

 بلی جین کنگ کپ،پاکستان نے بھوٹان کو شکست دے دی

بلی جین کنگ کپ،پاکستان نے بھوٹان کو شکست دے دی دوسرے روز مالدیپ نے بحرین ،قطر نے کویت، ایران نے اردن کو ہرایا

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے بلی جین کنگ کپ بھوٹان کو 3-0 سے شکست دے دی۔بلی جین کنگ کپ میں پہلی بار شرکت کرنے والی نوجوان کھلاڑیوں رومیصہ ملک اور ہاجرہ سہیل کی شاندار کارکردگی اورپاکستان کی فتوحات کا سلسلہ بھی جاری رہا ، گروپ اے میں پاکستان نے بھوٹان کو 3-0 سے شکست دی،اْشنا سہیل نے تندین دورجی کو 6-0، 6-0 سے شکست دی،ماہین آفتاب قریشی نے تنزین وانگسل لہڈن کو 6-0، 6-0 سے شکست دی،رومیصہ ملک / ہاجرہ سہیل نے کنلے یانگڈن / تندین تشیانگ وانگمو کو 6-1، 6-4 سے شکست دی۔

مالدیپ نے بحرین کو 3-0سے شکست دیکیارا اسامہ علی نے حجر زیدان کو 6-1، 6-0 سے شکست دی۔عائشہ کرین سیزان نے ایمان الزیمور کو 6-0، 6-1 سے شکست دی۔عائشہ کرین سیزان / نایارا اسامہ علی نے حجر زیدان / غرام الخیاط کو 6-1، 6-0 سے شکست دی۔گروپ بی میں قطر نے کویت کو 3-0 سے شکست دی،خدیجہ گاساما نے ہدی الدبوس کے خلاف 4-3 کے اسکور پر ریٹائرمنٹ کے باعث کامیابی حاصل کی،مبارکہ النعیمی نے سمو الدبوس کو 6-1، 6-2 سے شکست دی،ہند المدحکہ / دانا خلیفہ نے ہدی الدبوس / سمو الدبوس کے خلاف واک اوور کے ذریعے کامیابی حاصل کی۔ایران نے اردن کو 3-0 سے ہرایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...