جنسی ہراسانی کا الزام، بھارتی ایتھلیٹجاپان سے ڈی پورٹ
نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)بھارتی ایتھلیٹ کو ایشین پیرا گیمز میں جنسی ہراسانی کے الزام میں جاپان سے ڈی پورٹ کردیا گیا۔
ناگویا میں جاری ایشین پیرا گیمز کے دوران پیرا سوئمر محمد شمس عالم شیخ کو جنسی ہراسانی اور دست درازی کے الزامات پر پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے کے بعد واپس بھارت بھیج دیا گیا ہے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 40 سالہ کھلاڑی پر الزام ہے کہ انہوں نے صفائی کے لیے آنے والی خاتون ملازمہ کو ہراساں کیا۔واقعہ کی شکایت مقامی انتظامی کمیٹی اور بھارتی وفد کے حکام تک پہنچائی گئی جس کے بعد جاپانی پولیس نے کارروائی کی۔رپورٹس کے مطابق بھارتی پیرا لمپک کمیٹی اس معاملے کا جائزہ لے رہی ہے اور شمس عالم کے خلاف تادیبی کارروائی سمیت تاحیات پابندی لگانے پر بھی غور کیا جا سکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments