ویمنز سپر تھری ٹی ٹونٹی ، افتتاحی میچ میں چیمپئنز کی فتح
انکریڈیبلز نے 137 رنز بنائے ،چیمپئنز نے ہدف19.1 اوورز میں حاصل کیا
فیصل آباد (سپورٹس ڈیسک)پی سی بی ویمنز سپر تھری ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں چیمپئنز نے انکریڈیبلز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔چیمپئنز کی فاسٹ بالر تسمیہ رباب کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ٹورنامنٹ کا فیصل آباد میں آغاز ہوگیا۔افتتاحی میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انکریڈیبلز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے ۔انکریڈیبلز کی جانب سے عائشہ ظفر نے 40 اور عمیمہ سہیل نے 29 رنز بنائے ۔ تسمیہ رباب نے اپنے 4 اوورز میں گل فیروزہ، ایمان نصیر اور عائشہ ظفر کو آؤٹ کیا ۔لیفٹ آرم رسٹ سپنر تانیہ سعید نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں چیمپئنز نے مقررہ ہدف19.1 اوورز میں حاصل کر لیا ۔نتالیہ پرویز نے ناقابل شکست 46 رنز بنائے ۔ انہوں نے اننگ میں 37 گیندیں کھیل کر ایک چوکا اور دو چھکے لگائے ۔شوال ذوالفقار نے اوپننگ کرتے ہوئے 43 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی ۔شوال ذوالفقار نے 29 گیندوں پر 6 چوکے اور ایک چھکا لگا کر 43 رنز بنائے ۔نجیہہ علوی کے گیارہ گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 17 رنز بنائے ۔انکریڈیبلز کی جانب سے لیفٹ آرم سپنر انوشہ ناصر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments