کرسچن میبیلی ہارگئے ، ڈبلیو بی سی سپرمڈل ویٹ ٹائٹل کینیلو الواریز کو مل گیا
ریاض (اے پی پی)میکسیکو کے 36 سا لہ عالمی شہرت یافتہ باکسر سال کینیلو الواریز نے ریاض میں شاندار مقابلے کے بعد 31 سالہ حریف فرانسیسی باکسر کرسچن میبیلی کو شکست دے کر ڈبلیو بی سی سپر مڈل ویٹ عالمی اعزاز دوبارہ اپنے نام کرلیا۔
اس 12 راؤنڈز پر مشتمل مقابلے میں ساؤل کینیلو الواریز نے پوائنٹس کی بنیاد پر فتح حاصل کی اور اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کی ایک اور بڑی کامیابی درج کرائی۔ ستمبر 2025 میں ٹیرنس کرافورڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد رنگ میں پہلی بار واپسی کرنے والے کینیلوالواریز ٹائٹل ملنے پر جذباتی ہو گئے اور انہوں نے اس فتح کو ناقابلِ یقین قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments