فیڈریشن نے فٹبال میں منفرد شناخت کا عزم کرلیا:احسان اللہ

فیڈریشن نے فٹبال میں منفرد شناخت کا عزم کرلیا:احسان اللہ

بنیادی اصولوں پر مہارت اور ڈومیسٹک فٹبال کا ڈھانچہ مضبوط بنانا اہم ترجیحات پاکستان کا صفِ اول کی فٹبال قوموں میں شامل ہونا ناممکن نہیں:پریس کانفرنس

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول میں شریک قومی ٹیم کے ہیڈکوچ احسان اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ملک میں فٹبال کی ایک منفرد شناخت قائم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ، جس کیلئے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار، کھیل کے بنیادی اصولوں پر مہارت اور ڈومیسٹک فٹبال کے ڈھانچے کو مضبوط بنانا اہم ترجیحات قرار دی گئی ہیں۔ انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول میں شرکت کا بنیادی مقصد کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار لانا، انہیں بین الاقوامی مقابلوں کا تجربہ فراہم کرنا اور مختلف فٹبال ثقافتوں سے تعلق رکھنے والی ٹیموں کے خلاف زیادہ سے زیادہ میچز کھیلنے کے مواقع دینا تھا۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اگر پاکستان مستقل مزاجی کے ساتھ ان بنیادی اصولوں کو اپنی فٹبال کی بنیاد بنائے تو ملک کیلئے دنیا کی صفِ اول کی فٹبال قوموں میں شامل ہونا ناممکن نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...