ٹیسٹ میچز میں پرفارمنس میں تسلسل نہیں ہے :سعود شکیل
اس حوالے سے سینئر ز کی بھی ذمہ داری ہے ،اپنی بہترپرفارمنس سے مطمئن ہوں راولپنڈی میں وکٹ کبھی کبھی فاسٹ باؤلرز کو مدد دیتی ہے :میڈیا سے بات چیت
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر )پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچز میں پرفارمنس میں تسلسل نہیں،اس حوالے سے سینئرز کی بھی ذمہ داری ہے ۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سعود شکیل نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اہم ٹیسٹ سیریز ہے ، پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم نئی اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ۔ ہوم سیریز نوجوان کھلاڑیوں کیلئے بہترین موقع ہے ، راولپنڈی میں ٹیسٹ کرکٹ کیلئے نومبر میں موسم بہترین ہے ۔اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ پر بیٹنگ کا ردھم واپس آیا، اپنی پرفارمنس میں بہتری سے مطمئن ہوں، قائداعظم ٹرافی میں بھی میری پرفارمنس اچھی رہی۔سعود شکیل نے کہا کہ راولپنڈی میں وکٹ کبھی کبھی فاسٹ باؤلرز کو مدد دیتی ہے ، دوسری طرف سیٹ بیٹر کے لئے شاٹس کھیلنا بھی آسان ہوجاتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments