شارجہ ٹیسٹ،زمبابوے نے 504رنز کا پہاڑکھڑ اکردیا

 شارجہ ٹیسٹ،زمبابوے نے 504رنز کا پہاڑکھڑ اکردیا

شارجہ ٹیسٹ،زمبابوے نے 504رنز کا پہاڑکھڑ اکردیا ٹیلر اور بینیٹ کی سنچریاں ،افغانستان نے ایک وکٹ پر 113رنزبنالئے

شارجہ (سپورٹس ڈیسک )شارجہ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں زمبابوے نے افغانستان کیخلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے برینڈن ٹیلر کے 131 اور کپتان برائن بینیٹ کے 128رنزکی مدد سے 504 رنز بنا ڈالے ۔ویزلے میڈھیویئر 54، تفاڈزوا ٹسیگا 44 اور بین کرن 42 رنز بنا کر دیگر نمایاں بلے باز رہے ۔افغانستان کی جانب سے محمد سلیم اور قیس احمد نے تین تین وکٹیں حاصل کیں ۔دوسرے دن کھیل ختم ہونے تک افغانستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 113رنزبنالئے تھے ،عبدالمالک 2رنزبنا کر آؤٹ ہوئے ، صدیق اتل 55اور رحمن اللہ 50رنزبناکر وکٹ پر موجود ہیں جبکہ افغانستان کو زمبابوے کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 391رنزدرکار ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...