انگلش فاسٹ باؤلرجیمز اینڈرسن کی کرکٹ میں واپسی کا امکان

انگلش فاسٹ باؤلرجیمز اینڈرسن کی کرکٹ میں واپسی کا امکان

انگلش فاسٹ باؤلرجیمز اینڈرسن کی کرکٹ میں واپسی کا امکان کاؤنٹی چیمپئن شپ کے مختلف کلبز کی دلچسپی ،سرے سے معاہدہ طے پاسکتا ہے

لندن (سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کے لیجنڈری فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن کے کرکٹ کیریئر کو مزید آگے بڑھانے کیلئے سرے کاؤنٹی سے وابستگی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔ٹیسٹ کرکٹ میں بطور فاسٹ باؤلر سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے 44 سالہ اینڈرسن کو لنکاشائر نے نیا معاہدہ دینے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد انہوں نے کاؤنٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیاتاہم انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا اور مستقبل میں دوبارہ کرکٹ کھیلنے کے حوالے سے پرجوش ہیں۔حال ہی میں کاؤنٹی چیمپئن شپ کے مختلف کلبز نے اینڈرسن سے رابطے میں دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ سرے کو ان کے لئے مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا ہے ۔اس معاہدے سے اینڈرسن کو محدود میچز کھیلنے اور اپنے تجربے سے ٹیم کو فائدہ پہنچانے کا موقع مل سکتا ہے ۔اینڈرسن نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں 911 وکٹیں حاصل کیں جبکہ لنکاشائر کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کے نام 443 وکٹیں ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...