جونیئر ورلڈ ٹینس ،بوائز سنگلز ٹائٹل فیسن سنچالونگ کے نام

جونیئر ورلڈ ٹینس ،بوائز سنگلز ٹائٹل فیسن سنچالونگ کے نام

فائنل میں ہاؤشوان کومات ،گرلز سنگلز کا ٹائٹل چیوکوان نینا وانگ نے جیت لیا

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) جونیئر ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں تھائی لینڈ کے فیسن سنچالونگ نے بوائز سنگلز اور ہانگ کانگ کی چیو کوان نینا وانگ نے گرلز سنگلزکا ٹائٹل جیت لیا ۔بوائز سنگلز فائنل میں تھائی لینڈ کے فیسن سنچالونگ نے چین کے ہاؤشوان شو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2اور6-2سے شکست دی ۔گرلز سنگلز فائنل میں ہانگ کانگ کی چیو کوان نینا وانگ نے روس کی وکٹوریہ گرونٹووا کو سخت مقابلے کے بعد6-2،4-6اور6-1سے ہر ا دیا ۔چیمپئن شپ میں 14ممالک کے 58 باصلاحیت جونیئر کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، جن میں 36 لڑکے اور 22 لڑکیاں شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...