دوسراو ن ڈے :بھارت نے نیوزی لینڈ کو ڈی ایل میتھڈ پر 4رنزسے ہرادیا
ویلنگٹن (سپورٹس ڈیسک)بارش سے متاثرہ سنسنی خیز میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 4رنز سے شکست دے دی۔
بارش کے باعث میچ 47اوورتک محدود کیاگیا، نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 41 اوورز میں 134 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی،ڈیرل مچل نے 55 رنزبنائے ، گرنور برار نے چار وکٹیں حاصل کیں ۔شدید بارش کے باعث میچ کئی بار روکنا پڑا،بھارت نے کٹ آف ٹائم تک 26 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنا رکھے تھے اور یوں وہ ڈک ورتھ لوئیس کے تحت ملنے والے ہدف 110 رنز سے آگے تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments