پنڈی ٹیسٹ ، پاکستان اور سری لنکا ٹیموں کی بھرپور تیاریاں
قومی کرکٹر زکا 3گھنٹے طویل پریکٹس سیشن ،سری لنکن پلیئرز کی بھی سخت ٹریننگ
راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں نے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں بھرپور تیاریاں کیں ،پاکستان ٹیم نے ہیڈکوچ مائیک ہیسن کی قیادت میں3گھنٹے تک بھرپور ٹریننگ سیشن کیا ، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سکواڈ میں شامل نئے کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا، باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ کی نگرانی میں باؤلرز نے نیٹس میں خوب پسینہ بہایا اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارا۔ بیٹنگ کوچ مائیکل سمتھ نے بلے بازوں کے ساتھ خصوصی سکل ورک پر توجہ دی اور فیلڈنگ کوچ منصور امجد کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے سخت فیلڈنگ ڈرلز میں حصہ لیا ، آج قومی ٹیم مکمل آرام کرے گی۔سری لنکا کے کھلاڑیوں نے بھی ٹرینگ کیمپ میں سخت ٹریننگ کی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments