دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی
راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی۔۔۔
ٹکٹوں کی فروخت آج دوپہر 3 بجے سے شروع ہوگی، جو کہ مقررہ ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے حاصل کی جا سکیں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ، جسے لاہور سے راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا، 17 سے 21 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے ،تمام انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت محض 200 روپے مقرر کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments