جوجتسو اوپن چیمپئن شپ، حسیب مصطفیٰ نے گولڈ میڈل جیت لیا
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے مایہ ناز جوجتسو کھلاڑی حسیب مصطفیٰ نے ملائشیا میں منعقدہ انٹرنیشنل اوپن چیمپئن شپ کے فائنل میں روسی حریف کو شکست دے کر پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔
حسیب مصطفیٰ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل مقابلے میں کامیابی حاصل کی اور عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کردیا۔حسیب مصطفیٰ کی اس نمایاں کامیابی پر پاکستان سپورٹس جوجتسو فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عبدالحنان بٹ اور صدر عبدالرحمٰن نے انہیں مبارکباد دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments