قائداعظم ٹرافی :حارث رؤف کی 6وکٹیں، راجہ حمزہ کی سنچری
کراچی سٹیڈیم میں کوئٹہ نے لاہور بلیوز کو اننگز اور 42 رنز سے شکست دے دی
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)قائداعظم ٹرافی میں حارث رؤف کی چھ وکٹیں، راجہ حمزہ وحید کی ناقابلِ شکست سنچری، کوئٹہ نے لاہور بلیوز کو اننگز سے ہرا دیا۔ قائداعظم ٹرافی گولڈ کے تیسرے راؤنڈ کے دوسرے روز راولپنڈی میں کراچی بلیوز کی ٹیم 378 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ،عمیر بن یوسف 148 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ حارث رؤف نے 6 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں اسلام آباد نے دن کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنا لیے جس میں راجہ حمزہ وحید 118 رنز پر ناٹ آؤٹ اور سرمد بھٹی 81 رنز بنا کر نمایاں رہے ،ایبٹ آباد سٹیڈیم میں فاٹا کی ٹیم 150 رنز پر ڈھیر ہو گئی جبکہ سیالکوٹ بلیوز نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 182 رنز بنا کر 149 رنز کی برتری حاصل کر لی۔
نیشنل گراؤنڈ اسلام آباد میں ملتان کی ٹیم 367 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 108 رنز بنا کر مزید 124 رنز کے خسارے کا شکار ہے ، ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں لاہور وائٹس دوسری اننگز میں 212 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،پشاور بلیوز نے بغیر کسی نقصان کے 57 رنز بنا لیے ہیں۔ کراچی میں کوئٹہ نے لاہور بلیوز کو اننگز اور 42 رنز سے شکست دے دی جہاں لاہور بلیوز پہلی اننگز میں 91 اور دوسری اننگز میں 154 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جبکہ کوئٹہ نے پہلی اننگز میں 287 رنز بنائے ،راولپنڈی کے 319 رنز کے جواب میں پشاور وائٹس 394 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments