پہلی اننگز کی برتری آخری دن فائدہ مند ہوگی : عامر جمال

پہلی اننگز کی برتری آخری دن فائدہ مند ہوگی : عامر جمال

گھاس والی پچز تیار کرنا فاسٹ باؤلرز کیلئے نہایت مثبت قدم ہے ،قومی بالر

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال نے کہا ہے کہ گھاس والی پچز تیار کرنا فاسٹ باؤلرز کے لیے ایک نہایت مثبت قدم ہے اور اس طرح کی پچز ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی تیار کی گئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ میں فاسٹ باؤلرز کی ایک شاندار تاریخ رہی ہے اور گھاس والی پچ پر میچ کے آخری روز تک تیز گیند بازوں کو مدد ملے گی، تاہم دوسرے ٹیسٹ کی وکٹ روز بروز اپنا رنگ بدلے گی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پہلی اننگز کی برتری آخری دن پاکستان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی کیونکہ ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی مرحلے پر کم بیک کیا جا سکتا ہے اور ہم نے کسی بھی حریف ٹیم کو کبھی آسان نہیں لیا۔ بابر اعظم کی وکٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عامر جمال نے کہا کہ وہ جس گیند پر آؤٹ ہوئے وہ واقعی ایک بہت اچھی گیند تھی اور ایسی بہترین گیند پر کوئی بھی بلے باز 99 رنز پر کھیلنے کے باوجود آؤٹ ہو سکتا ہے ۔ اپنے کیریئر اور ڈومیسٹک کرکٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کو ہمیشہ ترجیح دی ہے اور اس کا کوئی میچ مس نہیں کرتے کیونکہ ڈومیسٹک کرکٹ نے انہیں بے حد فائدہ پہنچایا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...