1ارب کے پاکستان سپورٹس انڈومنٹ فنڈ کے قیام کی منظوری
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپورٹس انڈومنٹ فنڈ سکیم کمیٹی نے کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک ارب کے پاکستان سپورٹس انڈومنٹ فنڈ کے قیام کی منظوری دیدی۔
پاکستان سپورٹس انڈومنٹ فنڈ سکیم کمیٹی کا پہلا اجلاس وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کے کمیٹی روم میں سیکرٹری آئی پی سی محی الدین احمد وانی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ وفاقی حکومت نے وزیراعظم کی ہدایات پر کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کیلئے فنڈ کے قیام کی منظوری دی ہے ۔ شرکا ء نے انڈومنٹ فنڈ کے مؤثر انتظام و انصرام اور آپریشن کے لیے پالیسیوں کی تشکیل اور ریگولیٹری فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا، جس میں بالخصوص کھلاڑیوں کی فلاحی معاونت کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اجلاس میں فنڈ کے نفاذ کے طریقہ کار اور مستحق ایتھلیٹس کو مالی امداد فراہم کرنے کے لائحہ عمل سے متعلق امور پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments