رونالڈو کی بے عزتی کی گئی، والدہ پرتگال کی شکست پر خوش
بیٹے کو کیریئر کے اختتام پر وہ عزت نہیں دی گئی جس کا وہ حقدار تھا،ڈولورس
لزبن (سپورٹس ڈیسک)پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی والدہ ڈولورس ایویرو نے ڈنمارک کے ہاتھوں پرتگال کی 1-4 سے شکست پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے قومی ٹیم اور کھلاڑیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ ڈولورس ایویرو نے یہ بیان 16 نومبر کو سپورٹنگ سی پی کے سٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران دیا۔ان کا کہنا تھا کہ رونالڈو کو ان کے بین الاقوامی کیریئر کے اختتام پر وہ عزت نہیں دی گئی جس کے وہ حقدار تھے ۔ڈولورس نے کہا کہ ان کا بیٹا اپنے کیریئر کے اختتام پر حالات کو مختلف دیکھنا چاہتا تھا تاہم اسے مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے سابق ساتھی کھلاڑیوں پر بھی الزام لگایا کہ انہوں نے رونالڈو کا احترام نہیں کیا۔ڈولورس نے ڈنمارک کیخلاف پرتگال کی شکست کو درست قرار دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ اس نتیجے پر خوش تھیں۔واضح رہے کہ رونالڈو نے 5 نومبر کو 23 سالہ بین الاقوامی کیریئر کے بعد پرتگال کی نمائندگی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ پرتگال نے ڈنمارک کیخلاف میچ سے قبل رونالڈو کو خراج تحسین پیش کیا تھا تاہم وہ تقریب میں موجود نہیں تھے ۔ڈولورس نے اس اقدام پر بھی ناراضی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں غیر موجودگی میں خراج تحسین پیش کرنے کے بجائے ان کی موجودگی میں اعزاز دیا جانا چاہیے تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments