پاک بھارت میچز کا ہونا گلوبل ہاکی کیلئے ضروری :طیب اکرام

پاک بھارت میچز کا ہونا گلوبل ہاکی کیلئے ضروری :طیب اکرام

امن کا پیغام جائیگا جس سے ہاکی کا بھی فائدہ ہو گا، صدر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن

لاہور(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر طیب اکرام نے کہا ہے کہ پاک بھارت ہاکی میچز کا ہونا گلوبل ہاکی کے لیے بہت ضروری ہے ۔لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک بھارت ہاکی میچ کی ویور شپ دیگر تمام ہاکی میچز سے بڑھ کر ہے اور پاک بھارت میچز کا ہونا فیڈریشنز کے ہاتھ میں نہیں ہے ۔طیب اکرام کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ حالات بہتر ہوں گے اور امن کا پیغام جائے گا جس سے ہاکی کا بھی فائدہ ہو گا۔صدر ایف آئی ایچ نے کہا کہ بھارت میں ہونے والی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے لیے 7ماہ پہلے پاکستان سے بات ہوئی اور امید تھی کہ پاکستان ٹیم شرکت کرے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان ہاکی فیڈریشن کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، یہ ملکی وقار کی بات ہے ، تاہم ہماری خواہش تھی کہ پاکستان کی ٹیم ایونٹ میں شرکت کرتی۔طیب اکرام نے کہا کہ میں ایک مرتبہ پھر تصدیق کرتا ہوں کہ ایف آئی ایچ نیشنز کپ پاکستان کو دیا گیا ہے ، ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے انعقاد سے پاکستان میں ہاکی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ 30چالیس برسوں میں سارا فوکس نیشنل ہاکی ٹیم پر رہا ہے ، ٹیم جیت جائے تو کہا جاتا ہے کہ ہاکی کی بحالی ہو گئی ہے اور ہار جائے تو اس کے برعکس بات کہی جاتی ہے ۔ پاکستان میں ہاکی ایونٹس کا ہونا بہت ضروری ہے اور اسی سے ہاکی کی بحالی ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...