ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
ڈھاکہ(سپورٹس ڈیسک)ڈھاکا میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد روایتی حریف بھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔
ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 179 رنز بنائے ۔ بھارتی کپتان درگاہ را نے 62، سنجے کمار نے 30 اور دنا وینکٹیش نے 26 رنز اسکور کیے ۔ پاکستان کی جانب سے بابر علی، بدر منیر اور محمد ادریس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان اور بھارت کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ پاکستان کو آخری 2 گیندوں پر 7 رنز درکار تھے ، نعمت اللہ نے پانچویں گیند پر چھکا اور آخری گیند پر چوکا لگا کر پاکستان کو ایک وکٹ سے فتح دلادی۔ ایونٹ کا فائنل 20 نومبر کو کھیلا جائیگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments