ہر وقت ون ویلنگ، ایک پہیے والی الیکٹرک بائیک تیار
آپ نے سڑکوں پر ون ویلنگ کرتے ہوئے بہت سے نوجوانوں کو دیکھا ہوگا،
نیویارک(نیٹ نیوز) ویلنگ سے اکثر حادثے بھی پیش آتے رہتے ہیں لیکن اب امریکی کمپنی نے ایک عجیب و غریب سواری تیار کی ہے اور وہ ہے ایک پہیے والی الیکٹرک بائیک۔ اس منفرد بائیک میں 5 ہارس پاور کا انجن نصب ہے اور یہ 25 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ بیٹری چارج ہونے پر بائیک 50میل کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔تین سالوں کی محنت کے بعد تیار ہونیوالی اس بائیک کو چلانا آسان ہے کیونکہ یہ اپنا توازن خود بخود برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔